بارہ ماس

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - بارہ مہینے، سال بھر۔  اک خانہ باغ چھوٹا سا تھا کھڑکیوں کے پاس جس میں کبھی بہار نہ آئی تھی بارہ ماس      ( ١٩٣٧ء، طریف، کلیات، ٢٢٢:٣ )

اشتقاق

سنسکرت سے ماخوذ صفت عددی 'بارہ' اور اسم 'ماس' پر مشتمل مرکب ہے۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ملتا ہے۔ ١٥١٢ء میں "قدیم اردو مراثی" میں قادر کے ہاں مستعمل ملتا ہے۔

جنس: مذکر